امام زمانہ عج الله فرجہ کے فراق میں… بعض اوقات انسان٬ تنہائی کا احساس کرتا ہے
اور بعض اوقات خدا بهی اسے لوگوں کی بے وفائیاں دکها کر احساسِ تنہائی میں مبتلا کر دیتا هے
تاکہ اسے اپنے حقیقی اور وجودی دوستوں سے آشنائی٬ دوستی اور رابطے کی ضرورت محسوس ہو اور وہ دنیا ہی میں خدا اور امامِ وقت سے اپنا رابطہ استوار کر لے.
احساسِ تنہائی کا اس کے سواء اور کوئی بهی مستقل راہِ حل نہیں…
یقین جانئے!
یہ احساسِ تنہائی بہت فائدہ مند هے اگر
آپ کو پتہ هو کہ اس سے کیسے فائدہ اٹھایا جائے.
لیکن اگر یہ پتہ نہ هو
تو یہی احساسِ تنہائی آپ کو ڈپریشن اور دیگر نفسیاتی بیماریوں میں مبتلا کر سکتی هے جیسا کہ پورپین٬ آسٹریلین لوگوں کا حال هے.
.
لہذا روزِ جمعہ خاص طور پر
اور کسی بهی دن٬ کسی بهی لمحے
امام مہدی عج اللہ فرجہ کی غربت یعنی تنہائی محسوس کرکے
کم از کم یہ دعا تو ضرور پڑها کریں…
کہ
امام محمد باقر علیہ السلام نے اپنے صحابی زرارہ سے فرمایا:
جمعہ کے دن قبل اس کے کہ اپنے لیے دعا کرو
اپنی نماز کے قنوت میں پڑھو:
اللَّهُمَّ إِنَّا نَشْكُو إِلَيْكَ فَقْدَ نَبِيِّنَا وَ غَيْبَةَ وَلِيِّنَا
وَ شِدَّةَ الزَّمَانِ عَلَيْنَا وَ وُقُوعَ الْفِتَنِ بِنَا
وَ تَظَاهُرَ الْأَعْدَاءِ عَلَيْنَا وَ كَثْرَةَ عَدُوِّنَا وَ قِلَّةَ عَدَدِنَا
فَافْرُجْ ذَلِكَ یَا رَبِ عَنَّا بِفَتْحٍ مِنْكَ تُعَجِّلُهُ
وَ نَصْرٍ مِنْكَ تُعِزُّهُ وَ إِمَامِ عَدْلٍ تُظْهِرُهُ إِلَهَ الْحَقِّ آمِينَ
ترجمہ: ”پروردگارا! هم تجھ سے شکایت کرتے ہیں
اپنے نبی کے جدا ہونے کی
اور اپنے ولی عصر کی غیبت کی شکایت کرتے ہیں٬
اور زمانے کی سختیوں کی ،اور ہر طرف فتنوں کے برپا ہونے کی
اور دشمنوں کے غلبے کی ،اعداء کی کثرت اور زیادتی و فراوانی دشمن کی ،
اور اپنی تعداد میں کمی کی (شکایت کرتے ہیں). اے اللہ ! اپنی طرف سے ان کے ظہور میں تعجیل فرما
اور اپنی طرف سے عطا کردہ صبر کے ذریعے آسانی پیدا کر دے
اور امام ِعادل کو ظاہر فرما اے معبود بر حق۔“ بحوالہ (کتاب: مصباح المتھجد ،شیخ طوسی ،ص۳۶۶)
.
.
نوٹ: یہ دعا ہر دن اور ہر وقت پڑھی جا سکتی هے.
نہایت اهم مناجات اور بہت مؤثر هے.
دردِ دل کے ساتھ اسے پڑھنے سے انسان پر فوراً امام کی نظرِکرم پڑتی هے.
0 Comments